ابنا: فلسطيني انتظاميہ کي وزارت اطلاعات نے اپني ايک رپورٹ ميں بتايا ہے کہ صہیوني فوجيوں نے سن دو ہزار سے ليکر اب تک ايک ہزار چار سو چھپن فلسطيني بچوں کو شہيد اور پانچ ہزار سےزائد فلسطيني بچوں کو زخمي کيا ہے فلسطيني انتظاميہ نے يہ رپورٹ پہلي جون کو عالمي يوم اطفال کي مناسبت سے جاري کي ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیوني ریاست نے سن دو ہزار سے اب تک پچہتر ہزار سے زائد فلسطينيوں کو گرفتار کيا ہے جن ميں نو ہزار بچے تھے اس طرح سے گزشتہ چند برسوں کے دوران بہت سے فلسطيني خاص طور پر بچے ، صہیوني ریاست کي جيلوں ميں بند رہ چکے ہيں۔
تازہ رپورٹوں کے مطابق اس وقت بھي تقريبا پانچ ہزار فلسطيني صہیوني ریاست کي جيلوں ميں بند ہيں جن ميں دو سو پندرہ بچے ہیں۔..............
/169